جلد طریق سے میونسپل کارروائیوں کے معاملات کے لیے، شہریوں کے لیے توجہ کے مرکز (OAC) کے دفاتر میں مندرجہ ذیل موضوعات کے حوالہ سے ملاقات کے لیے پہلے وقت لیں: دیگر کے علاوہ، رجسٹر اندراج یا پادرون، ہاسیندا میونیسیپال، اربانسمو، تعمیر اور سرگرمیاں، پالتو جانوروں سے متعلقہ معاملات، موبائل میں شناخت یا ڈیجیٹل سند۔

 

کہاں؟

Calle de les Ramelleres, 17

 

 اوقات کار:

25 ستمبر سے 23 جون تک

پیر، منگل، بدھ اور جمعہ صبح 8.30 تا دوپہر 14.30 بجے                    

جمعرات صبح 8.30 تا شام 19.30 بجے         

           

24 جون سے 24 ستمبر تک

پیر تا جمعہ صبح 8.30 تا دوپہر 14.30 بجے

 

مندرجہ ذیل کارروائیوں کے لیے پہلے ملاقات کا وقت حاصل کرنا چاہیے:

. رجسٹر اندراج یا پادرون

   ہاسیندا میونیسیپال

  تعمیر اور سرگرمیاں

  پالتو جانور

  اربانسمو

  موبائل میں شناخت/ ڈیجیٹل سند

· اندراج Gaudir+BCN

 

OAC میں ان اور دیگر معاملات کے لیے ملاقات مندرجہ ذیل طریق سے مقرر کی جا سکتی ہے:

  ویب ajuntament.barcelona.cat/cita میں داخل ہو کر

- کارروائیوں اور خدمات کے لیے کیوسک کا استعمال کرتے ہوئے

· بذریعہ کال 010 پر، (931 537 010 پر شہری علاقے سے باہر ہونے پر)
· ایپلیکیشن MobileID کے ذریعہ

 

کیا آپ کو اپنے فلیٹ کے لیے ادائیگی کرنے میں مسئلہ درپیش ہے؟ کیا آپ کرایہ پر مناسب فلیٹ تک رسائی چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے فلیٹ یا محلے میں مرمت کا کام کروانا چاہتے ہیں اور آپ کو مدد درکار ہے؟ کیا آپ کو اپنے ہمسائیوں کے ساتھ مل کر رہنے میں مسائل کا سامنا ہے؟

دفتر رہائش سیوتات بیلا میں آپ کو ذاتی توجہ دیں گے اور آپ کو بہترین حل فراہم کرنے کے لیے آپ کے معاملہ پر غور کریں گے۔ آپ کو مدد تک رسائی یا کرایہ پر مناسب رہائش کے حصول کے لیے قانونی معاونت اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ اگر آپ کا معاملہ زیادہ سنگین ہے تو رہائش سے بے دخل ہونے سے بچنے کے لیے آپ کو مخصوص پروگراموں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 

کہاں؟

Plaza de Salvador Seguí, 13

 

اوقات کار؟

پیر، منگل، بدھ اور جمعہ صبح 8.30 تا دوپہر 14.30 بجے

جمعرات، پورا دن صبح 8.30 تا شام 20.00 بجے

 

کیا مجھے مقررہ ملاقات کے لیے پہلے وقت حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی؟

نہیں ضروری نہیں، لیکن بعض اوقات مخصوص معاونت کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔

دفتر تشریف لائیں اور وہاں آپ کے معاملے کے حل کے لیے آپ کو پیروی کے تمام مراحل کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 

ملاقات کے لیے وقت کیسے حاصل کیا جاتا ہے:

 - بذریعہ کال 010 پر، (931 537 010 پر شہری علاقے سے باہر ہونے پر)

 - کارروائی کے پورٹل پر www.bcn.cat/tramits

 

معذور افراد کے لیے رسائی پذیری۔

اگر آپ ایسی صورتحال میں ہیں جہاں آپ کے روزگار کے حقوق کے حوالہ سے زیادتی کی جا رہی ہے، آپ کو خدشات ہیں یا آپ معاونت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سیوتات بیلا حقوق روزگار کے دفاع کے پوائنٹ پر تشریف لائیں، اسے بارسیلونا آکتیوا اور ضلع سیوتات بیلا کی جانب سے محلے کے روزگار کے نیٹ ورک اور شرکت تجار تنظیموں کے تعاون سے فروغ دیا گیا ہے۔

 بطور ایک کارکن آپ کے کچھ حقوق اور کچھ فرائض ہیں جن کا کمپنی کی جانب سے احترام کرنا چاہیے۔ کسی بھی کام میں کم از کم کام کے حالات کی یقین دہانی ہونی چاہیے، جیسا کہ معاہدہ ہونا اور سوشل سیکیورٹی میں رجسٹر ہونا، پیشہ ورانہ کم از کم تنخواہ مقرر ہونا، زیادہ سے زیادہ ایک جائے کار… معلومات حاصل کریں!

 

کہاں؟

Plaza de Salvador Seguí, 16-17

 

مجموعی رہنمائی کے سیشن:

ہر ماہ کی دوسری اور چوتھی جمعرات کو شام 19.00 بجے۔ ہمیں اپنے معاملے سے آگاہ کرنے، دوسرے معاملات جاننے اور حل تلاش کرنے کے لیے تشریف لائیں۔ یہ سیشن میونسپل خدمات کی جانب سے منعقد کیے جائیں گے اور مہینے کی چوتھی جمعرات کو .CC OO. اور UGT کی موجودگی بھی ہو گی۔

 

خصوصی توجہ:

منگل شام 18.00 تا رات 22.00 بجے

جمعرات دن 12.00 تا شام 20.00 بجے

جمعہ صبح 10.00 تا دوپہر 14.00 بجے اور سہ پہر 16.00 تا شام 20.00 بجے

اور پیر کے روز صبح 10.00 تا دوپہر 13.00 بجے جسے CCOO. اور UGT کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔

 

اگر ملاقات کے لیے وقت حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو proximitat@barcelonactiva.cat پر تحریر کر سکتے ہیں یا مندرجہ ذیل ٹیلیفون نمبروں پر

کال کر سکتے ہیں:

93 401 97 60 (پیر اور منگل)

93 485 32 07 (بدھ جمعرات اور جمعہ)۔

 

PIAD قریبی میونسپل خدمات ہیں جو ان تمام موضوعات میں معلومات اور توجہ فراہم کرتے ہیں جو خواتین کے لیے باعث دلچسپی ہوں اور جن کے بارے میں انہیں خدشات ہوں۔ شہر میں دیگر کے علاوہ روزگار، اتحادی، ثقافتی اور تعلیمی نوعیت کے مختلف وسائل پر رسائی کو ممکن بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ مفت قانونی اور نفسیاتی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔ پہلے مقررہ ملاقات کا وقت حاصل کریں۔

PIAD مختلف وسائل (روزگار، تربیت، ذاتی، قانونی، خواتین کے اتحاد، ملاقات اور شرکت کے مقامات وغیرہ)، ذاتی توجہ، قانونی رہنمائی، نفسیاتی سہارا، ورک شاپس، تربیتی کورس وغیرہ کے بارے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

 

کس کے لیے ہے؟

خواتین جن کی عمر 18 سال سے زائد ہے اور بارسیلونا شہر میں رہتی، پڑھتی یا کام کرتی ہیں۔

 

کہاں؟

Calle Nou de la Rambla, 45

 

ملاقات کے لیے وقت حاصل کرنے کے لیے اوقات کار:

منگل دوپہر 13.00 تا 14.00 بجے                

جمعرات دوپہر 15.00 تا سہ پہر 16.00 بجے

 

ملاقات کے لیے وقت کیسے حاصل کیا جاتا ہے:

 - نشاندہی کردہ اوقات کار میں PIAD میں خود حاضر ہو کر۔

- ٹیلیفون پر 936 197 311 پر کال کر کے، صبح 9.00 تا دوپہر 14.00 بجے پیر تا جمعہ اور پیر تا جمعرات سہ پہر 16.00 تا شام 19.00 بجے۔

 

مفت اور رازدارانہ خدمت۔

دفتر برائے غیر امتیازی سلوک (OND) ہر ایک کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کے لیے جدوجہد کرتا ہے اور ایک زیادہ انصاف پسند اور باہمی اتفاق کے معاشرے کی تعمیر کے لیے مدد کرتا ہے۔ اس وجہ سے، ان افراد کا ساتھ دیتا ہے جن کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک ہوا ہو، ان کی قانونی رہنمائی کرتا ہے تاکہ رپورٹ درج کروائیں اور بارسیلونا کے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

OND دیگر کے علاوہ عمر، جنسی پہچان، جنسی رجحان، نسل، مذہب، زبان، قومیت، صحت، معذوری یا سماجی معاشی صورتحال پر امتیازی سلوک کی صورت میں حرکت میں آتا ہے۔

 

 کیا آپ کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک یا نفرت پر مبنی جرم درپیش آیا ہے؟

OND میں آ کر آپ اپنی صورتحال کی وضاحت کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی قانونی معاونت کرتے ہیں، ممکنہ سزا کا تجزیہ کریں گے اور جھگڑوں کے حل کے لیے ثالثی عمل کا آغاز کریں گے۔

 

کیا آپ انسانی حقوق کے دفاع کے دائرے میں کام کرتے ہیں؟

OND میں ہم آپ کو مقام اور وسائل فراہم کرتے ہیں تاکہ اپنی سرگرمیوں کو انجام دیں۔ ہم انسانی حقوق سے متعلقہ افراد اور اداورں کے ساتھ تعاون اور مدد کرتے ہیں۔ ہم ہر ایک کے لیے انسانی حقوق کی یقین دہانی کے لیے حکمت عملی سے مقدمہ بازی کو اوزار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

 

 آپ امتیازی سلوک کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں؟

OND میں ہم آپ کو انسانی حقوق اور شہری حقوق کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ہم انسانی حقوق ج=کے وسائل کے مرکز کے ذریعہ تربیت اور آگاہی کا انتظام کرتے ہیں۔

 

کہاں؟

Calle de Ferran, 32

 

اوقات کار:

پیر تا جمعہ صبح 9.00 تا دوپہر 14.00 بجے 

پیر، بدھ اور جمعرات صبح 9.00 تا شام 20.00 بجے

 

رابطہ:

- ٹیلیفون: 934 132 000

 

CIAJ (نوجوانوں کے لیے معلومات اور رہنمائی کا مرکز) میں پیشہ ورانہ افراد کی جانب سے مفت اور ذاتی توجہ کے ذریعہ مختلف موضوعات کے بارے میں وہ تمام معلومات حاصل کی جا سکتیں ہیں جن میں نوجوانوں کی دلچسپی ہو: ملازمت، تربیت، اتحاد، رہائش، ثقافت، کھیل، تفریح، صحت، سیاحت، رضاکاری وغیرہ وغیرہ۔

 اس کے علاوہ CIAJ مختلف وسائل اور خدمات پیش کرتی ہے جیسے لیکچر، ورک شاپس، نمائشیں، گول میز، روزگار میں معاونت کی خدمات، رہائش کی شراکت داری، مہم سازی، سیاحت اور بین الاقوامی نقل و حرکت، نوجوانوں کے لیے روزگار میں کوچنگ، خود مشاورت کا مواد، نوجوانوں کے لیے آزادانہ استعمال کے ہال، بین الاقوامی لائسنس کے لیے کارروائی وغیرہ وغیرہ۔

 

کہاں؟

Calle de Sant Oleguer, 6-8

 

اوقات کار:

 پیر تا جمعہ صبح 10.00 تا دوپہر 14.00 بجے اور سہ پہر 16.00 تا شام 20.00 بجے

 

رابطہ:

- ٹیلیفون: 934 422 939

- ای میل: ciaj@bcn.cat

 

یہ دفتر سیوتات بیلا میں آنے والے نئے طلباء اور وہ طلباء جنہوں نے کسی خصوصی تعلیمی ضرورت کے تحت اسکول تبدیل کرنا ہو، ان کے داخلے کو یقینی بناتا ہے۔

علاوہ ازیں، طلباء کو نئے اسکول میں کامیابی سے پیوست کرنے کی یقین دہانی کے لیے تسلسل سے کام کرتا ہے، اس کے علاوہ باقی طلباء کے ساتھ امن سے رہنے کی نگرانی کرتا ہے۔

 

کس کے لیے ہے؟

- تعلیمی مراکز، اساتذہ اور علاقے میں دیگر کارکنان۔

- نئے آنے والے یا خصوصی ضروریات والے طلباء۔

 

کہاں؟

Plaza del Pi, 2

 

اوقات کار:

1 ستمبر سے 31 مئی: پیر تا جمعرات، صبح 10.00 تا دوپہر 14.00 بجے؛ منگل، سہ پہر 16.00 تا 18.00 بجے، اور جمعہ، ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں۔

موسم گرما: پیر تا جمعرات، صبح 10.00 تا دوپہر 14.00 بجے، اور جمعہ، ملاقات کے لیے وقت حاصل کریں۔

 

رابطہ:

- ٹیلیفون: 93 343 78 25

کیا آپ اپنے گھر پر توانائی کے اخراجات کو کم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کو بجلی، پانی اور گیس کے بلوں کی سمجھ آتی ہے؟ کیا آپ امداد کے لیے رہنمائی اور انتظام کرنا چاہتے ہیں؟ بجلی، پانی اور گیس کے بلوں کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے آپ کیا کر سکتے ہیں؟

گھر پر سردی محسوس کرنا مناسب نہیں ہے۔ اور نہ ہی بجلی، پانی اور گیس کے بلوں کا سامنہ کرنے کے لیے گیس پر کھانا پکانا یا واشنگ مشین لگانا چھوڑ دینا مناسب ہے۔ اگر وسائل کی کمی کے سبب آپ سروس کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہیں تو توانائی کے رہنمائی پوائنٹ پر تشریف لائیں۔ وہاں آپ کو اپنے توانائی کے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے اوزار فراہم کیے جائیں گے۔

 آئیونتامینتو بارسیلونا اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ ایسے افراد یا خاندانوں کو کسی قسم کی فراہمی معطل نہ کی جائے جو بارسیلونا شہر میں رہتے ہیں اور انہیں رہائش سے نکالے جانے کا خطرہ ہو، جیسا کہ قانون 24/2015 میں بیان ہے۔ بجلی، پانی اور گیس بنیادی سہولت کا حق ہیں اور ہر کسی کو اس تک رسائی کی یقین دہانی ہے۔

 

کہاں؟

Plaza de Salvador Seguí, 13

 

اوقات کار:

پیر، منگل، بدھ اور جمعہ صبح 9.00 تا دوپہر 14.00 بجے         

جمعرات، صبح 9.00 تا دوپہر 14.00 بجے اور دوپہر 15.00 تا شام 19.00 بجے

 

رابطہ:

- ٹیلیفون: 010

سیوتات بیلا میں معاشی ترقی کا منصوبہ 2016-2021 ضلع کی اگلے پانچ سال میں سماجی و معاشی مضبوطی اور ترقی کا صفحہ ہے۔

محلے داروں کے ساتھ مکالہ ترتیب دیتے اور محلوں کے اتحادی، تجارتی اور سماجی رشتے کو جوڑتے ہوئے، اور ضلع سیوتات بیلا اور بارسیلونا آکتیوا کے تعاون کے ساتھ، یہ ایک ایسی دستاویز بننا چاہتی ہے جو ہمیں علاقے کے مختلف ایجنٹوں کے ساتھ مناسب معاہدوں اور باہمی پیداواری کام کرنے پر دباؤ ڈالے، اس مقصد سے کہ ہمارے محلوں کے لیے ایک نیا معاشی ماڈل تیار کیا جائے: ایک اجتماعی، مختلف اور مستحکم معیشت، جو عوام کی ضروریات کو مرکز میں رکھے۔

 اس طرح، معاشی فروغ جو امارت اور روزگار کو فروغ دینا چاہتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ملازمت کے معیار، سماجی انصاف، صنفی برابری اور بین ثقافت جیسے معاملات کو توجہ دیتا ہے، اسی طرح ماحول کے اثرات اور باہمی میل جول جو ضلع کے معاشی ماڈل کو تشکیل دیتا ہے۔

اس اجتماعی، مختلف اور مستحکم معاشی ماڈل کے جو افراد کی ضروریات پر مرکوز ہے، کے قریب آنے کے مقصد سے سیوتات بیلا میں معاشی ترقی کے منصوبہ میں خصوصی طور پر مندرجہ ذیل شعبہ جات اور معاشی ماحول کو فروغ دیا جائے گا:

  • افراد کی دیکھ بھال اور خدمات کا کام
  • کمیونٹی کی سطح پر مداخلت
  • قربت کی بنیاد پر مقامی تجارت
  • ذمہ دارانہ استعمال
  • ثقافتی منصوبے
  • چھوٹی شہری پیداوار
  • گردشی معیشت
  • معلومات و جدت

خورد و نوش، فیشن، صحت، لوازمات، خدمات وغیرہ وغیرہ۔ کیا گھر کے قریب کسی مخصوص تجارتی مال کی تلاش میں ہیں؟ ہر محلے کے تجارتی ویب پر تلاش کریں، سیوتات بیلا میں تجارتی نیٹ ورک کو دریافت کرنے کا اوزار:

مدنی مراکز اور لائبریریاں ہر کسی کے لیے کھلیے ہیں اور شہریوں کے قریب ہیں۔ اگرچہ ہر جگہ کی اپنی پہچان ہے، سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں اور شہر کے مدنی مراکز اور لائبریریوں کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

 موسیقی، فوٹوگرافی، سینیما، سائنس، ٹیکنالوجی، تھیٹر وغیرہ۔ مرنی مراکز میں آپ کو کورس اور ورک شاپس ملیں گی لیکن اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوں گی جو آپ کو حیران کریں گی۔ سیوتات بیلا میں مندرجہ ذیل مدنی مراکز ہیں:

 

مدنی مرکز کونوینٹ دے سانت آگوستی (کاسک آنتیک)

مدنی مرکز بارسیلونیتا (لا بارسیلونیتا)

مدنی مرکز پاتی لیمونا (ایل گوتک)

مدنی مرکز دراسانیس (ایل روال)

 

لائبریریوں کا نیٹ ورک معلومات اور علم تک رسائی کو آسان بناتا ہے اور مطالعہ کو فروغ دیتا ہے۔ سیوتات بیلا میں مندرجہ ذیل لائبریریاں ہیں:

لائبریری گوتک - آندریو نِن

لائبریری ایسپائی فرانسیسکا بونیمائیسون

لائبریری سانت پاؤ-سانتا کریو

لائبریری بارسیلونیتا - لا فراتیرنیتات

 صحت انسان کا بنیادی حق ہے۔ اس لیے، ہر کسی کے لیے صحت کے مسائل کا حل کرنے کے لیے ہمارے پاس ہر قسم کا سازوسامان موجود ہے، اور اس کے علاوہ شہر کے اہم ترین ہسپتالوں میں سے ایک یہاں موجود ہے۔

 

میرے لیے کون سا CAP ہے؟

بنیادی مرکز صحت (CAP) رہائشی پتے یا کسی مخصوص اجتماعی گروہ کی نزدیکی کی بنیاد پر تفویض کیا جاتا ہے۔ آپ کے صحت کارڈ کا ذاتی شناخت کا کوڈ (CIP) آپ کو نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا مرکز کون سا ہے۔

 

 بنیادی مرکز صحت بارسیلونیتا

Paseo Marítimo de la Barceloneta, 25

 

بنیادی مرکز صحت کاسک آنتیک

Calle del Rec Comtal, 24

 

بنیادی مرکز صحت ڈاکٹر یوئس سائیے (روال شمالی)

Calle de Torres i Amat, 8

 

بنیادی مرکز صحت دراسانیس (روال جنوبی)

Avenida de las Drassanes, 17

 

بنیادی مرکز صحت گوتک

Pasaje de la Pau, 1

 

ملاقات کے لیے وقت کیسے حاصل کروں؟

آپ انٹرنیٹ پر، خود حاضر ہو کر 902 111 444 یا 933 268 901 پر کال کر کے ملاقات کا وقت حاصل کر سکتے ہیں۔

 

کیا کروں اگر ہنگامی صورتحال ہے؟

اگر فوری طبی امداد درکار ہو تو کسی بھی قریبی ہسپتال جائیں یا 112 پر کال کریں۔

 

 اور اگر جو مجھے ہو رہا ہے وہ ہنگامی صورتحال نہیں ہے؟

اس صورت میں کہ آپ کو کوئی صحت کا مسئلہ درپیش ہو جو کہ ہنگامی صورتحال نہیں، کسی خدشے کو دور کرنا چاہتے ہیں یا، پھر صرف ایک مشورہ چاہتے ہیں تو آپ یہ ٹیلیفون نمبر 061 پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔

 فون نمبر 061 CatSalut Respon کے پاس انتظامی کارروائی کرنے، صحت کے مسائل حل کرنے، شہری کو مناسب مرکز صحت سے رجوع کرنے، گھر پر ڈاکٹر بھیجنے یا، ضروری ہونے پر ہنگامی طبی نظام کے تحت میڈیکل ایمبولینس یا ہیلی کاپٹر فعال کرنے کی اہلیت موجود ہے۔

 

مسلسل طبی امداد کی مراکز کیا ہیں؟

اگر CAP کی ہنگامی خدمت کے معمول کے اوقات کار سے باہر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو آپ مسلسل طبی امداد کے مراکز تشریف لا سکتے ہیں۔

 

قریبی ڈیوٹی فارمیسی کہاں پر واقع ہے؟

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے نزدیک ڈیوٹی فارمیسی کہاں واقع ہے، آپ کولیخیو دے فاماسیوئتیکوس سے استفسار کر سکتے ہیں۔

 

ہوسپیتال دیل مار

Paseo Marítimo, 25-29

ٹیلیفون: 93 248 30 00, 93 248 32 54

 

CUAP Peracamps

Plaza de Pieyre de Mandiargues, 1 (Ciutat Vella)

ٹیلیفون: 93 441 06 00

کاتالونیا اور پوری یورپی یونین میں 112 ہنگامی صورتحال کا واحد ٹیلیفون نمبر ہے، جو سال کے 365 دن 24 گھنٹے کام کرتا ہے، اور یہ مفت ہے۔

 

پولیس گواردیا اربانا

092

 

فائر بریگیڈ

080

 

سماجی خدمات

936 197 311

 

CatSalut Respon          

061