آپ کوئی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں؟
-
سیوتات بیلا ایک ضلع ہے جہاں بہت سی سرگرمیاں موجود ہیں اور جہاں باقی شہر اور پوری دنیا سے لوگ کھچے آتے ہیں، جس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے رہائش کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ اس وجہ سے، یہاں رہنے والے متاثر ہوتے ہیں اور صحت اور معیشت میں ایک منفی اثر پڑتا ہے۔
فی الوقت، ہمارے پاس سرکاری متفقہ سرگرمیوں، کھانے پینے کے کاروبار، سیاحت کی خدمات اور دیگر خدمات کی ترتیب کے لیے خصوصی شہری منصوبہ موجود ہے، جسے اکثر پلان دے اوسوس کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا مقصد شہر میں موجود کاروباری مراکز، جو ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، اور خدمات اور مصنوعات پیش کرتے ہیں، کی سرگرمیوں کو باضابطہ بنانا ہے۔
پلان دے اوسوس، رہائشی نیٹ ورک پر منفی ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری استعمال کو سرکاری ضابطہ اور دیگر سرگرمیوں کے ساتھ متوازن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ ایک ایسی دستاویز ہے جس کا مقصد سیوتات بیلا میں سکونت پذیری اور یہاں رہنے والوں کی معیار زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔
سیوتات بیلا وہ ضلع ہے جس نے سب سے پہلے، 1992 میں شہر کے لیے پہلا پلان دے اوسوس تیار کیا تھا، اور تب سے نئی ضروریات زندگی کے تحت اس میں ترمیم کی جاتی رہی ہے، ہمیشہ اس مقصد سے کہ معاشی سرگرمی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے درمیان متوازن برقرار رہے۔
پلان دے اوسوس 2018 کی توجہ خصوصی طور پر تجارتی سرگرمیوں کو باضابطہ کرنے کی بجائے یہاں رہنے والوں کی فلاح و بہبود اور باہمی میل جول پر مرکوز ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
1. سکونت پذیر افراد کی ضروریات اور تجارتی سرگرمی کو برقرار رکھنے کے مابین توازن کو بہتر بنانا۔
2. ان سرگرمیوں کو مناسب ترتیب اور محدود کرنا جن سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
3. معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا جو ماحول کو متحرک کرنے میں مدد کریں۔
4. تمام محلوں کی معاشی اور تجارتی رنگا رنگی کی حمایت کرنا۔
5. تجارتی مراکز، پلاٹ بہ پلاٹ اور عمارت بہ عمارت باضابطہ کرنے میں زیادہ پابند کرنا۔
6. سرگرمیوں کا اطلاق یا پابندی کے عمل کو شہری نیٹ ورک کے تحت عائد کیا جائے گا، دیکھتے ہوئے کہ وہ اس کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، اس مقصد سے کہ سرگرمیوں اور خدمات کے امتزاج کو یقینی بنایا جائے۔
7. تمام اہلکاروں کی جانب سے قواعد کے نفاذ کی تعمیل کی یقین دہانی۔
8. شہر میں تجارتی اور ماحولیاتی ارتقا کے کنٹرول کا آلہ بنانا۔
-
پلان دے اوسوس 2018 کے ساتھ، ضلع ایک ہی یونٹ تصور کیا جاتا ہے (ماسوائے لا رامبلا اور ایل پوئرتو)۔ اب سہولیات کی تعداد کو مدنظر نہیں رکھا جاتا، بلکہ سرگرمیوں اور ضروری حالات کے تحت مربع میٹر کا سلسلہ تفویض کیا جاتا ہے، جنہیں نئی سرگرمیوں کی جانب سے تعمیل کرنی ہوتی ہے، جو کہ اس کے علاوہ، رات کے اثرات کی بنیاد پر دو گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
ثقافتی مراکز، کھیل تماشا بغیر سماعتی اثرات کے، اور قریبی تجارتی مراکز پر کم پابندیاں ہیں اور علاقے میں ان کے منعقد کیے جانے کی حمایت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب، رات کی تفریح (ڈسکو، پارٹی ہال، بنگو، کیسینو، تفریحی ہال، لوکوتوریوس، کاراوکے وغیرہ) کے لیے نئے مراکز قائم کرنے کی اجازت نہیں اور نہ ہی سیاحت کی خدمات کے حوالہ سے مراکز قائم کرنے کی اجازت ہے۔
نئے مراکز مندرجہ ذیل حدوں کے تحت قائم کیے جا سکتے ہیں:
> کثافت: کثافت کے دو نئے نصف قطر کے اطلاق سے، سرگرمی اور اس کے رات کے اثرات پر منحصر ہوتے ہوئے، لبریزی پر ایک زیادہ درست کنٹرول فراہم کیا جاتا ہے، جیسے سرگرمیوں کی وسعت، اور یقینی بنایا جاتا ہے کہ چند گلیوں میں مخصوص سرگرمیوں کا اجتماع نہ ہو۔
> زیادہ سے زیادہ طول وعرض: شہر میں کسی بھی سرگرمی کے لیے طول وعرض کے تقاضوں کو پورا کرنے، استعمال کے امتزاج کو برقرار رکھنے اور مخصوص بڑے مراکز کی کثافت کے سرکاری سہولت پر اثرات منتج کرنے کو کنٹرول کرنے کے لیے، مرکز پر زیادہ سے زیادہ طول وعرض کی حد قائم کی جاتی ہے۔
> زدپذیر عمارت: گنجان اور نمایاں رہائشی زدپذیر ماحول میں جہاں سرگرمیوں کا انعقاد زیادہ اثر پذیر ہو سکتا ہے، زدپذیر عمارت کی شرط عائد کی جاتی ہے، اور سرگرمیوں کا اطلاق عمارت کی تکنیکی موزونیت کی سند سے مشروط کیا جائے گا۔
> سڑک کی چوڑائی: بعض سرگرمیوں کو گلی کی مناسب چوڑائی کی مناسبت سے برداشت کی سطح پر باقاعدہ کرنا۔
دفتر برائے تجارتی مراکز (OAE) سے معلومات حاصل کریں:
پتہ: Calle de Roc Boronat, 117
ٹیلیفون: 93 320 96 00
ویب: empreses.barcelonactiva.cat/es
اوقات کار
پیر تا جمعرات صبح 8.30 تا شام 18.00 بجے
جمعہ: صبح 8.30 تا دوپہر 14.30 بجے
-
پلان دے اوسوس لا رامبلا، پلان دے اوسوس کی ترمیم ہے جو منصوبے کی سطح 5B کو باقاعدہ کرتا ہے، یعنی، اس سطح پر جو لا رامبلا سے متعلقہ ہے (جس میں پلاسہ ریئیال اور پلاسہ دے سانت جوسیپ دے لا بوکیریا شامل ہیں)، اور جسے آخر کار دسمبر 2014 میں منظور کیا گیا تھا۔
اس خصوصی قاعدے کے تحت ثقافتی صنعت کی دکانیں قائم کرنے کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے، اسی طرح ہوٹل سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی اور انہیں محدود کیا گیا ہے، جن کی پہلے سے ہی شاہراہ پر کافی موجودگی ہے۔
علاوہ ازیں، کھانے پینے اور سیاحت کے استعمال کی رہائش کے نئے تجارتی مراکز کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ، اس منصوبے کے ذریعہ ریستوران کی سرگرمیوں کے معیار کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔